برلن11جون(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)سلووینیا سے لندن جانے والی ایزی جیٹ کی ایک پرواز ہفتے کی شام جرمنی کے کولون بون ہوائی اڈے پر اچانک اتاری گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے جہاز پر ہونے والی مشتبہ گفت گو کے بعد طیارے کو فوری طور پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اس طیارے میں سوار ایک سو اکیاون مسافروں کو ہنگامی دروازوں سے باہر نکالا گیا، جب کہ جہاز میں موجود ایک بیگ، جو کسی بھی مسافر کا نہیں تھا، تلف کیا گیا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اس واقعے کے بعد کولون بون کے ہوائی اڈہ تین گھنٹوں تک مفلوج رہا اور یہاں آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔